ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کی تیسری لہر دوسری لہر کی طرح خطرناک نہیں:ایمس

کورونا کی تیسری لہر دوسری لہر کی طرح خطرناک نہیں:ایمس

Sun, 27 Jun 2021 11:18:56    S.O. News Service

نئی دہلی،27؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہرکا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بہت سی ریاستوں نے تیسری لہر کے حوالے سے پہلے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس دوران ایمس دہلی کے چیف ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے ہفتے کے روز این ڈی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرکی دوسری لہر کی طرح سنگین ہونے کی امید نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دوسری لہر میں کورونا کے روزانہ نئے کیس چار لاکھ سے سے تجاوز کرچکے تھے اور مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔تاہم انہوں نے تیسری لہر کو کم ترسمجھنے سے بھی خبردار کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے دوسری لہر سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی کے سربراہ اور کورونا کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کررہے ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ اس بارے میں بہت بحث ہو رہی ہے کہ آیا تیسری لہر دوسری لہر سے زیادہ سنگین ہوگی یا نہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ تیسری لہر دوسری لہر کی طرح سنگین نہیں ہوگی۔

خدشات ظاہرکیے جارہے ہیں کہ کورونا کی تیسری ’ڈیلٹا پلس ویری ینٹ سے آئے گی۔ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈیلٹا پلس ویری ینٹ ڈیلٹا ویری ینٹ کے مقابلے میں زیادہ متعدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، لیکن ڈیلٹا اسٹرین زیادہ تشویش کا باعث ہے۔


Share: